• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کا کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ


پنجاب کےوزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چند روز میں کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ پالیسی کے ذریعے چین کے سرمایہ کاروں کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لئے اراضی دی جا سکے گی ، زرعی شعبے کی خوشحالی سے صوبے کی معیشت مضبوط ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نےبھی شرکت کی۔

اجلاس میں کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فوڈ سیکیورٹی کے لئے کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہاکہ فیصل آباد اکنامک زون میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی گئی ہیں، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں بھی چینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے،

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سی پیک گیم چینجر اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

قومی خبریں سے مزید