• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے گھر گھر سرچ آپریشن کیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

بلدیہ ٹاؤن کی مدینہ کالونی کے لاسی گوٹھ میں پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔

پولیس نے گھرں میں تلاشی کے دوران مشکوک افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق یہ سرچ آپریشن منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کی تلاش میں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین