• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎کراچی، جوہر میں سرچ آپریشن، اسلحہ، چوری کا سامان برآمد

‎کراچی، جوہر میں سرچ آپریشن، اسلحہ، چوری کا سامان برآمد


کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران جدید اسلحہ، چوری کی گئی، چھینی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

گلستانِ جوہر موڑ کے قریب پولیس نے رہائشی فلیٹس میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں پولیس کی  1بکتر بند اور 8 موبائلیں استعمال کی گئیں۔

اس موقع پر رہائشی فلیٹس کی تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

تلاشی کے دوران جدید اسلحہ‎ 1مشین گن، 2 شارٹ گنز، 1 بارہ بور پستول،1 ایل ایم جی، ایک پستول برآمد کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں گولیاں بھی ملی ہیں۔

آپریشن کے دوران فلیٹس سے چوری اور چھینی گئی 25 موٹر سائیکلیں اور 4 کاریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

تازہ ترین