• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت ملک کے سب سے بڑے انٹر ٹینر ہیں: فہد مصطفیٰ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کا عامر لیاقت حسین کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ بہت بڑے انٹر ٹینر ہیں۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جس میں شو کے میزبان وسیم بادامی نے ان سےسوال کیا کہ دانش تیمور، فیصل قریشی اور عامر لیاقت حسین، تینوں میں سے کون زیادہ اچھا میزبان ہے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’انہیں ایسا لگتا ہے کہ عامر بھائی سے بڑا انٹر ٹینر پورے ملک میں کوئی نہیں ہے اور ہم سب اس بات کو مانتے ہیں۔‘

فہد مصطفیٰ نے مزید کہا کہ ’عامر لیاقت حسین ہر فن مولا ہیں۔‘

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو کلپ سے ملک بھر میں شہرت حاصل کرنے والے ننھے بچے احمد شاہ بھی اس شو میں موجود تھے اور انہوں نے بھی کہا کہ انہیں عامر لیاقت کا رمضان کا شو بہت یاد آتا ہے۔

تازہ ترین