پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ زندگی آسان نہیں ہوتی بلکہ اسے آسان بنانا پڑتا ہے۔
نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کسی سوچ میں مبتلا نظر آرہے ہیں۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’دوستو! زندگی آسان نہیں ہوتی بلکہ زندگی کو آسان بنانا پڑتا ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’کچھ دُعا کرکے، کچھ صبر کرکے، کچھ نظر انداز کرکے اور کچھ معاف کرکے۔‘
نعمان اعجاز نے مزید لکھا کہ ’دیکھتے ہیں! کتنے لوگ یہ بات سمجھتے ہیں۔‘
اداکار کے اس معنی خیز پیغام کو اُن کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نعمان اعجاز نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ’حکم تو نفس کو مارنے کا تھا لیکن لوگوں نے تو ضمیر ہی مار دیے۔‘
اداکار نے کہا تھا کہ ’یہ بیوقوف لوگ کون ہیں؟ اس بارے میں جاننے کے لیے ہمیں آزادی رائے کی ضرورت ہے۔‘
واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔