• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے گزشتہ روز اپنی 27 ویں سالگرہ منائی ہے۔

رمشا خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سرپرائز سالگرہ مناتے ہوئے تصویریں شیئر کی ہیں اور ساتھ میں اپنے دوستوں، چاہنے والو مداحوں اور فیملی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

رمشا خان کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اُن کی دوستیں رات گئے سالگرہ منانے آئیں گی اور انہیں سرپرائز دیں گی، وہ اپنے نائٹ ڈریس میں موجود تھیں اور اسی طرح سالگرہ بھی منائی ہیں، وہ اپنی دوستوں سے بہت محبت کرتی ہیں۔‘


رمشا خان کا شکریہ ادا کرنے ہوئے مزید لکھنا تھا کہ ’میرے دوستوں، مداحوں اور فیملی سب کا شکریہ جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا اور میری حوصلہ افزائی کی۔‘

رمشا خان کی ان تصاویر کے کمنٹ باکس میں اُن کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سالگرہ کی مبارکبا دی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید