• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلئیرز سے متعلق رینکنگ جاری کردی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر ہوگئے۔

ساؤتھ افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے، وہ 2 درجے برتری کے ساتھ 10ویں نمبر پرآ گئے، بابر اعظم ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ میں 11 نمبر پر چلے گئے۔

آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ پہلے ،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی رینکنگ میں چوتھے، ریشبھ پنت چھٹے اور روہت شرما ساتویں، ہنری نکلز آٹھویں اور ڈیوڈ وارنر کا نواں نمبر ہے۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اور بھارت کے روی چندرن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تازہ ترین