مردان ( نمائندہ جنگ) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں پختونخوا کالج آف آرٹس کے زیر اہتمام تصوف کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا جس کے مہمان ِ خصوصی سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان تھےجبکہ چیئرمین آئی، آر، پروفسرڈاکٹر زاہد مروت، ڈین آف آرٹس پروفسرڈاکٹر نیاز محمد ،پرنسپل پختون خواہ کالج آف آرٹس فضل ستار، میڈیا انچارج عابد محمود اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی عبدالسبحان خان نے اس موقع پر کہا کہ تصوف بنیادی طور پر کردار سازی ہےتصوف ایک باطنی عمل ہے اور اللہ تعا لیٰ سے تعلق کا راستہ ہے آخر میں مہمانِ خصوصی نے طلباء و طالبات کے سوالات کے جوابات دیئے۔