• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈ رول صرف شبانہ، سمیتا اور دیپتی نوال کو دیئے جاتے تھے، نینا گپتا

بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ نینا گپتا نے ایک عرصے تک خاموش رہنے کے بعد اب اپنی ہم عصر اداکارائوں شبانہ اعظمی، سمیتا پاٹل اور دیپتی نوال کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اداکارائوں کو آرٹ ہائوس سینما کے چہرے کے طور پر دیکھا جاتا تھا اور تمام مرکزی کردار بھی انہیں کو دیئے جاتے تھے۔

لیکن مجھے کبھی بھی تجارتی لحاظ سے فائدہ مند اداکارہ نہیں سمجھا گیا، اور نہ کوئی لیڈ رول ملا۔

فلم ڈائریکٹرز مثلاً گوند نہلانی اور شیان بینیگال نے مجھے کبھی بھی تجارتی لحاظ سے اچھی اداکارہ ہی نہ سمجھا۔ 

یاد رہے کہ نینا گپتا نے حال ہی میں اپنی آپ بیتی سچ کہوں تو کی اشاعت کی ہے، جس میں اپنی پوری ذاتی اور پیشہ وارانہ  زندگی کا احاطہ کیا ہے۔ 

انکا کہنا ہے کہ وہ کم گو اور شرمیلی تھیں اور لوگوں سے بار بار جاکر کام کے لیے بات نہیں کرتی تھیں، یہ سمجھ کر کہ کہیں وہ ناراض نہ ہوجائیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید