• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل بدنما داغ، تحریک دفاع حرمین ، فلسطینی سفیر سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) پاکستانیوں کے دل اہلیان فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔اسرائیل دنیا کے نقشے پر ایک بدنما داغ ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک دفاع حرمین شریفین و مقدسات اسلامیہ کے سرپرست سنیٹر پروفیسر ساجد میر ، نائب صدر اور سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان مولانا اویس نورانی ،قائم مقام صدر تحریک دفاع حرمین شریفین و مقدسات اسلامیہ سنیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، سیکرٹری اطلاعات پروفیسر سجاد قمر نے بدھ کے روز فلسطین کے سفیر احمد ربی سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔تحریک دفاع حرمین کے ایک وفد نے بدھ کے روز فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔اہلیان فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔سفیر فلسطین نے وفد کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں۔ بھائی چارے پر مبنی یہ تعلقات اسی طرح جاری رہیں گے۔
تازہ ترین