پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں 15 اگست سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 406 افراد جاں بحق اور 247 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 179 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث 3 ہزار 526 گھروں کو نقصان پہنچا۔