• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: اسکولوں میں سرکاری افسران کو دوروں کے دوران گلدستے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی عائد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پنجاب کے اسکولوں میں سرکاری افسران کو دوروں کے دوران گلدستے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

 سیکریٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحائف پر خرچ ہونے والی رقم اسکولوں اور طلباء کی فلاح و بہبود پر لگائیں، سادگی اپنائیں، سرکاری دوروں پر آنے والوں کو گلدستے اور تحائف نہ دیے جائیں۔

سیکریٹری ایجوکیشن نے کہا کہ تمام ایجوکیشن افسران نمائشی کلچر کی حوصلہ شکنی کریں۔

مراسلے میں سیکریٹری تعلیم نے محکمے کے تمام افسران کو فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید