چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں ترجمان پشتونخوا میپ نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں امدادی کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت، مسلم باغ، ژوب، لورالائی، شیرانی، موسیٰ خیل اور قلعہ سیف اللّٰہ میں کیمپ قائم ہیں۔