• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت وصفائی اور میونسپل خدمات کو عالمی معیار پر لانے کیلئے کوشاں ہیں، اکبر ایوب خان

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کے الیکشن و دیہی ترقی و پارلیمانی امور اکبر ایوب خان نے کو پی ڈی اے آفیسرز کلب حیات آباد میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران میونسپل سروسز پروگرام (ایم ایس پی) کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں کوڑا کرکٹ اور غلاظت ٹھکانے لگانے کیلئے خریدی گئی جدید مشینری پشاور، ملاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ایم ایس پی حکام کے حوالے کی جو یو ایس ایڈ کے تعاون سے خریدی گئی ہے اس موقع پر متعلقہ افسران کے علاؤہ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری بلدیات معتصم باللہ شاہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایم ایس پی انجینئر عطاء الرحمن اور یو ایس ایڈ کے نمائندے بھی موجود تھے اکبر ایوب خان نے عوام کو آبنوشی اور حفظان صحت کی جدید سہولیات فراہمی کیلئے ایم ایس پی خدمات کے دائرہ کار کو بتدریج صوبہ کے تمام شہروں تک بڑھانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے بھر میں صحت و صفائی اور میونسپل خدمات کو عالمی معیار پر لانے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے نہ صرف ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں بلکہ وسائل کی کمی کو بھی آڑے نہیں آنے دیا جا رہا انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کیلئے بلدیات کے بجٹ میں 32فیصد سے بھی زیادہ اضافے کے ساتھ ساتھ جدید میونسپل مشینری کی فراہمی کیلئے اضافی فنڈز مہیا کئے جا رہے ہیں وزیر بلدیات نے میونسپل خدمات اور بلدیاتی اداروں کے استحکام کیلئے یو ایس ایڈ سمیت ترقیافتہ دوست ممالک کے مالیاتی اداروں کی معاونت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جس کی بدولت جہاں ترقی پذیر ممالک کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنے گا وہاں بین الاقوامی خیر سگالی کو بھی زبردست فروغ ملے گا۔ انہوں نے میونسپل خدمات کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دیہی سطح پر صحت و صفائی کیلئے میونسپل عملہ کی بھرتی اور اوزار کی فراہمی کا فیصلہ ایک منفرد اقدام ہے جس سے دیہات میں رہنے والے لوگوں میں بھی حفظان صحت اور ماحولیاتی بہتری کا شعور اجاگر ہو گا اس مقصد کیلئے دیہی کونسلوں کو فعال بنانے اور صفائی کمیٹیوں کی تشکیل کا پلان بھی بنایا جا رہا ہے اسی طرح خواتین اور بچوں کی صحت و تفریح کیلئے وی سی اور یو سی سطح پر لیڈیز پارک بنانے کا ہمہ گیر پلان بھی بنایا گیا ہے جو محکمہ کھیل و ثقافت کے تحت قائم کئے جانیوالے سپورٹس گراؤنڈز اور سٹیڈیمز کے علاؤہ ہیں صوبائی وزیر نے ایم ایس پی حکام کو ادارے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے بہترین میونسپل خدمات کیلئے دن رات کوشاں رہنے اور شہریوں کی تسلی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین