مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بجٹ کو زکوٹا جن کا بجٹ قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا زکوٹا جن چینی، آٹا، دوا کھا گیا، اسی جن نے پارلیمان پر حملہ کیا، صحافیوں پر گولیاں چلائیں، زکوٹا جن بچے کُچے نظام کی ہڈیاں چبارہا ہے، انا کا جن نظام کو چلنے نہیں دیتا۔
مریم اورنگزیب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زکوٹا جن نے سرکاری میڈیکل بلز پر ٹیکس لگا دیا، زکوٹا جن نےدودھ دہی پر ٹیکس لگادیا ، پیٹرول پر لیوی لگا دی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپٹ، جھوٹے، نااہل اور نالائق نہیں، یہ سب زکوٹا جن کے کمالات ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس کا چیئرمین نہیں لگ سکا، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کا چیئرمین نہیں لگ سکا، نیشنل کمیشن فار ویمن رائٹس کا چیئرمن نہیں لگ سکا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتساب کی بدبودار چھلنی سے گزر رہی ہے، شہباز شریف کا کیس ایف آئی اے میں جانا نیب کی ناکامی کا ثبوت ہے۔