پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ رہنے والے عمید آصف نے ٹیم انتظامیہ نے معذرت کرلی۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے کیے پر افسوس ہے اس پر کوئی جواز پیش نہیں کرنا چاہتا۔
عمید آصف نے کہا کہ افسوس ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیل رہا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملتان سلطانز کے خلاف آج ہونے والے فائنل مقابلے میں وہ اپنی ٹیم پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گے۔
بولنگ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ وہ پشاور زلمی کی تمام مینجمنٹ سے معذرت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کرنے پر انھیں اور حیدر علی کو معطل کردیا گیا تھا۔