• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90لاکھ تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینا احسن قدم ہے، چوہدری علی شرافت

ویانا(اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کا دنیا بھرمیں بسنے والے 90 لاکھ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا احسن قدم ہے، یہ کام پاکستان مسلم لیگ ن کئی مرتبہ زیر بحث لائی مگر انہیں دوسرے کاموں میں الجھا دیا گیا، جب مسلم لیگ ن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا کہتی تھی تو یہ پی ٹی آئی کی موجوہ حکومت اس میں کیڑے نکالتی تھی اور اس موضوع پر بات نہیں کرتی تھی مگر یہ بات یہاں ختم نہیں ہو جانی چاہئے بلکہ انہیں پارلیمنٹ کے تمام ایوانوں، قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی نمائندگی دی جانی چاہیئے، جس طرح سے آزادکشمیر کے باشندوں کی پاکستان میں سیٹیں مختص کی گئی ہیں، اسی فارمولے کی بنیاد پر دنیا بھر میں بسنے والے 90 لاکھ پاکستانیوں کی سیٹیں بھی مختص کی جائیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں اور ان کی اولادوں کا پاکستان سے رشتہ مزید استوار کیا جائے اور وہ اپنے مسائل کا حل خود پارلیمنٹ کے تمام ایوانوں کے ذریعے کر سکیں۔ہم بھی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق میں ہیں مگر یہ قومی ایشو ہے اس پر گورنمنٹ کو سب جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔موجودہ حکومت 2018 والا دھاندلی کا منصوبہ ایک مرتبہ پھر دہرانا چاہتی ہے اور الیکشن اصلاحات اپنی مرضی سے کرنا چاہتی ہے وہ ن لیگ نہیں ہونے دے گی، کیونکہ آج تک جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں اپوزیشن نے جیتے ہیں اور حکومت کو پتہ ہے اگر انتحابات شفاف کرائے گئے تو مسلم لیگ ن کلین سوئپ کرے گی ۔
تازہ ترین