کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن نے ایشین والی بال چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کا والی بال کیمپ پی او اے ایف واہ سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب نئے ایرانی کوچ رحمان محمدی فضائی مشکلات کی وجہ سے پاکستان نہ پہنچ سکے وہ اب جمعے کی شب کراچی پہنچیں گے جہاں سے لاہور جائیں گے۔