• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، جولائی میں وزارت ملنے کی امید

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہا نی معلوم ہوئی ہے۔ ذ رائع کے مطابق ایم کیو ایم کو جولائی میں وزارت ملنے کی امید ہے۔ وزیر اعظم نےاگلے الیکشن نئی مردم شماری کیساتھ کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزارت کا آپ نے ہم سے وعدہ کیا تھا لیکن اس ٹائم اس پر بات نہیں کریں گے۔ وفاقی وزارت کی بات آپ سے بجٹ کے بعد ہی کریں گے۔ ایم کیو ایم کے وفد نےمردم شماری پر وزیراعظم سے تفصیلی بات چیت کی ۔ وزیر اعظم نے یقین د لایا کہ اگلے الیکشن نئی مردم شماری کے ساتھ ہوں گے ،وزیراعظم 14 ماہ کے اندر اندر مردم شماری کا عمل پورا کیا جائے گا۔

تازہ ترین