• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس پروگرام کی اسٹارٹ اپ پالیسی کا ڈرافٹ تیار

اسلام آباد (ساجد چوہدری،اپنے نامہ نگار سے) پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی) نے احساس پروگرام کی اسٹارٹ اپ پالیسی کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق پہلے احساس پروگرام کی اسٹارٹ اپ پالیسی کا مسودہ تیاری کا کام دیگر وزارت کو بھجوایا گیا تھا مگر ان کی طرف سے انکار کے بعد یہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو بھجوا دیا گیا اور وزارت نے یہ کام اپنے ذیلی پالیسی میکنگ ادارے پی سی ایس ٹی کو بھجوا دیا گیا جس نےٹیکنیکل عملہ کی کمی کے باوجود اسٹارٹ اپ پالیسی کا مسودہ تیار کر کے وزارت کو بھجوا دیا ہے ، ذرائع کے مطابق مجوزہ احساس پروگرام اسٹارٹ اپ پالیسی مسودے میں بزنس میں لوگوں کی کس طرح مدد کی جاسکتی ہے ، بزنس کیسے شروع کیا جاسکتا ہے ،اس میں رہنمائی اور آسان طریقے بتائےگئے ہیں ، پی سی ایس ٹی حکام کے مطابق ان کا ادارہ بغیر سربراہ کے پچھلے ساڑھے تین سال سے چل رہا ہے جبکہ گریڈ سترہ سے بیس تک کے تقریباً ایک درجن افسران کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں ۔
تازہ ترین