اپوزیشن ارکان کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ چار بجے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
اپوزیشن جماعتوں کے 14 ارکان پانچویں روز بھی تھانے میں موجود ہیں، اراکین نے گرفتار کرنے یا درج مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 18 جون کو بجٹ اجلاس کے دوران 17اراکین اسمبلی کے خلاف اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیاگیا تھا۔