• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سرکاری شیلٹر ہوم میں ہنگامہ، 9 افراد گرفتار


کراچی میں عائشہ منزل کے قریب سرکاری شیلٹر ہوم میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 2 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار کر لیئے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکاری شیلٹر ہوم کے ڈرائیور محمد قدیر کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، نقصان پہنچانے، دھمکی دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت گلبرگ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار افراد نے شیلٹر ہوم میں پناہ لینے والی میر پور خاص کی خاتون سے اس کے اہلِ خانہ کو ملانے کا مطالبہ کیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ شیلٹر ہوم میں ملاقات کا وقت ختم ہو چکا ہے لیکن انہوں نے ہنگامہ آرائی کی، پناہ گاہ کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

گرفتار افراد میں خود کو نجی این جی او کا کارندہ ظاہر کرنے والا اور خاتون کے اہلِ خانہ بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین