• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیرِ مواصلات مُراد سعید سیاست کی دُنیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مُراد سعید کو 3 ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد مُراد سعید بھی پاکستان کے مقبول ترین سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

مُراد سعید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور، اپنی پارٹی اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ مواصلات نے سال 2013 میںمائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا۔

دوسری جانب مُراد نے جن صارفین کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد صرف 42 ہے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہیں جنہیں 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بھی ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 4 ملین سے زائد ہے۔

تازہ ترین