• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سلطانز کی جیت میں کپتان محمد رضوان کا اہم کردار ہے: ہمایوں سعید

پاکستان فلم و ٹی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کی جیت میں کپتان محمد رضوان کا اہم کردار ہے۔

ہمایوں سعید نے ملتان سلطانز کی تاریخی جیت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بڑی کامیابی اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ملتان سلطانز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ملتان سلطانز نے پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پورے سیزن میں عُمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘

ہمایوں سعید نے لکھا کہ ’ملتان سلطانز کی فتح میں محمد رضوان کی زبردست کپتانی کا بھی ایک اہم کردار ہے۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’گزشتہ میچز میں اچھی پرفارمنس دینے کے باوجود بھی پشاور زلمی کے لیے فائنل مشکل ثابت ہوا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔

ملتان نے پشاور کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 159رنز بناسکی۔

تازہ ترین