• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان ’نظر لگنے‘ کے بیان پر تنقید کی زد میں

پاکستانی اداکارہ منال خان کی جانب سے نظر لگنے سے متعلق دیئے گئے بیان پر اُنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر منال خان کی جانب سے گزشتہ سال دیئے گئے ایک انٹرویو کا مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں منال خان ’نظرِ بد‘  لگنے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

شو کی میزبان پاکستان کی معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی جانب سے منال خان سے سوشل میڈیا پوسٹنگ اور شیئرنگ سے متعلق سوال کیا گیا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے منال خان کا کہنا تھا کہ ’وہ بری نظر اور نظر کے لگنے پر یقین رکھتی ہیں۔‘


منال خان نے کہا کہ ’اُنہیں لگتا ہے سوشل میڈیا پر اپنی سب خوشیاں شیئر کرنے کے نتیجے میں خوشیوں کو نظر لگ جاتی ہے، کوئی آپ کی خوشی دیکھ کر خوش نہیں ہوتا مگر حسد ضرور کیا جاتا ہے۔‘

منال خان کا اس انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ ’اتنا زیادہ سوشل میڈیا پر ایکٹیو نہیں ہونا چاہیے۔‘

منال خان کے اس انٹرویو کے وائرل کلپ پر سوشل میڈیا صارفین منال خان پر خوب طنز کے تیر چلا رہے ہیں۔

انسٹا گرام صارفین کا کہنا ہے کہ منال خان سمجھتی ہیں کہ کیا ابھی بھی کچھ اُن کی نجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر کرنا باقی رہ گیا ہے یا اُن سے متعلق کچھ چھپا ہوا ہے۔

تازہ ترین