لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کے کیس میں عدالت نے ملزم عزیز الرحمٰن کا 3 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس کی جانب سے طالب علم سے زیادتی کے ملزم عزیز الرحمٰن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ طالب علم سے زیادتی کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ملزم مفتی عزیز اپنے 3 بیٹوں اور ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔
ملزم کے خلاف طالب علم صابرشاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزم مفتی عزیز اور اس کے بیٹوں کو الگ الگ مقامات سے اتوار 20 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔
لاہور کی مقامی عدالت نے ملزم کے تینوں بیٹوں لطیف الرحمٰن، حفیظ الرحمٰن اور وصی الرحمٰن کی 30 جون تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔