• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکار نور حسن نے عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔

اداکار نور حسن نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ویکسین لگواتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے۔


نور حسن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ماسک پہننے کے فوائد بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ماسک پہننے کے فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جب آپ کو ڈر لگ رہا ہو تو لوگ آپ کو دیکھ نہیں سکتے۔‘

کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اداکار نے آرٹس کاؤنسل آف پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ اداکا ر نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز گزشتہ ماہ 25 مئی کو لگوائی تھی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 52 کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس سے مزید 44 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، 1 ہزار 13 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد کے قریب رہی۔

تازہ ترین