• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ


فنانسشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ فروری 2021 سے اب تک پاکستان نے 3 میں سے 2 اقدامات کر لیے، پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پیش رفت پر اطمینان ہے، پاکستان کو سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔

پاکستان یو این قرارداد 1267 اور 1373 کے تحت نامزد دہشت گردوں پر مالی پابندیوں پر موثر عملدرآمد کرے۔ پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل کرنا ہوگا۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ ہم تمام ملکوں کو برابر سمجھتے ہیں،پاکستان کو تمام 27 اہداف حاصل کیے بغیر گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا سکتا۔

 صحافی نے صدر ایف اے ٹی ایف سے سوال کیا کہ  بھارت میں یورینیئم چوری کے تناظر میں ایف اے ٹی ایف کی کیا پالیسی ہے ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ  بھارت میں صورت حال کا جائرہ مکمل کیے بغیر جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

تازہ ترین