اسپیکر قومی اسد قیصر سے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی ہے، جس میں حالیہ بجٹ اور ملکی مجموعی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران گفتگو اسد قیصر نے شوکت ترین کو متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بجٹ سے زراعت، صنعت اور دیگر اقتصادی شعبوں کو فروغ حاصل ہوگا، معاشرے کے پسماندہ اور پسے طبقات کو ریلیف حاصل ہو گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ ترقی پسند اور عوام ترقی پر مبنی ہے، ٹیکسوں کے بوجھ کی بجائے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سےاہداف حاصل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی بجٹ پر 9 سو ارب مختص کیے، جو گزشتہ سال سے 38 فیصد زیادہ ہے، بجٹ میں تمام شعبوں کی ترقی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔