• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری بھارت میں یورینیم کی غیرقانونی فروخت کا سنجیدگی سے نوٹس لے،صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارت میں یورینیم کی غیرقانونی فروخت کا سنجیدگی سے نوٹس لے، تابکار مادہ غلط ہاتھوں میں انسانی جانوں اور اقوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

عارف علوی نے نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کورس کے غیرملکی شرکاء سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے اتنا اہم واقعہ نظر انداز کرنا قابل افسوس ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان امریکا کو افغانستان کے خلاف اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس جنگ میں 70 ہزار جانیں اور 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان شروع سے افغان مسئلے کے مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی رہا ہے۔ جنگ تنازعات کا حل نہیں ہے، اس سے انسانی اذیت اور تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین