• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

35 لاکھ افراد کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہوچکی، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں 35 لاکھ افراد کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔

ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کی صورتحال گزشتہ ماہ سے بہتر ہے، ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کی مہم اچھی چل رہی ہے، کوشش ہے یہ عمل جاری رہے، اب تک 1 کروڑ 35 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ احتیاط نہ کی تو آئندہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ایک کروڑ 7 لاکھ افراد کی جزوی ویکسینیشن ہوچکی، رواں سال 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، جو پورا کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت باقی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی شعبے کے 60 فیصد عملے کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے اور انہیں لگاتار ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے 35 لاکھ سائنو ویک اور 5 لاکھ کین سائنو ویکسین کی خوراکیں لائی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے کہا کہ فائزر کی محدود خوراکیں موجود ہیں، کمزور قوت مدافعت کے حامل اور روزگار کے لیے باہر جانے والوں کو فائزر لگانے کی اجازت ہے۔

تازہ ترین