بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان جو کہ حاضر جوابی اور مذاق کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ایک پرستار کی جانب سے انکی صحت کے حوالےسے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ان کی صحت اتنی حیرت انگیز نہیں جتنی کہ جان ابراہم کی ہے، لیکن اچھی ہے۔
ان سے یہ سوال ٹوئٹر پر آسک می اینی تھنگ سیشن کے دوران پوچھا گیا تھا، اور انھوں نے پٹھان فلم میں اپنے ساتھی اداکار جان ابراہم کی اچھی صحت کی بڑے کھلے انداز میں تعریف کی۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر نے یہ پروگرام شاہ رخ خان کی فلم انڈسٹری میں 30 برس مکمل ہونے پر کیا تھا۔