• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے: رجب بٹ کا ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

یوٹیوبر رجب بٹ کا ساتھی یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل آگیا۔

پاکستان کے معروف یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی ایک وقت میں بہترین دوست تھے، دونوں ایک دوسرے کی ویڈیوز میں نظر آتے اور فیملی تقریبات میں بھی شریک ہوتے تھے، تاہم ایک مشترکہ پراجیکٹ کے باعث ان کے تعلقات میں دراڑ پڑی اور ڈکی بھائی کے ایک بیان کے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہوگئے۔

حال ہی میں ڈکی بھائی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بیٹنگ ایپ کیس میں گرفتار کیا ہے، یوٹیوبر جسمانی ریمانڈ ہے اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ان کے سابق دوست رجب بٹ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔

رجب بٹ نے مزید کہا کہ سیکڑوں انفلوئنسرز نے بھی ان ایپس کو پروموٹ کیا لیکن گرفتاری صرف ان لوگوں کی جا رہی ہے جو آسان ہدف ہیں، ایجنسیاں بڑی مچھلیوں کے پیچھے کیوں نہیں لگ رہی؟ 

انہوں نے ڈکی بھائی اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید