بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ قصور میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
فلڈ ریلیف آپریشن میں ساڑھے 5 ہزار کے قریب سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ 800 سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے، سکھر بیراج پر درمیانے اور تربیلا پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔