• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جمہوریت کی کم ازکم پاسداری بھی نہیں‘ زرداری خاندان کی آمریت ہے‘ فوادچوہدری

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کا ورد پیپلز پارٹی سے 24 گھنٹے سن لیں لیکن جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگر کسی صوبے میں نہیں تو وہ سندھ ہے جہاں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر قبضے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر کرنے سے بھی روک دیا گیا ، یہ زرداری کی جمہوریت کا نیا رنگ ہے۔

تازہ ترین