• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، متحدہ اپوزیشن کی اپیل پر شٹر ڈاؤن، کاروباری مراکز بند، احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)متحدہ اپوزیشن کی جانب صوبائی بجٹ میں ناانصافی اور ارکان اسمبلی پر تشدد کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اس موقع پر شہر کے تمام کاروباری مراکز بند رہے اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا گیا، گرفتار رہنماووں نے کہا کہ پانچ روز سے تھانے میں ہیں ، کوئی گرفتار نہیں کر رہا،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا عبد الواسع، ملک عبدالولی کاکڑ، رکن اسمبلی نصراللہ زیرے، مولانا عبد الرحمٰن رفیق، میر رؤف مینگل، یونس عزیز زہری، موسیٰ بلوچ، حمد اللہ بڑیچ، حضرت عمر اچکزئی، عبدالخالق آغا، حافظ مسعود احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے فنڈز کو چوری کرنے کا پلان تیار کرلیا،یہاں جمہوری حکومت نہیں ۔پانچ روز سے ہم تھانے میں ہیں کوئی گرفتار نہیں کررہا لیکن اگر گرفتار کیا گیا تو پورا بلوچستان جام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے خاتون کی عزت نہیں کی بلکہ بے شرمی کی انتہا کردی ۔

تازہ ترین