• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی، آئندہ بجٹ 25 ارب 98 کروڑ 24 لاکھ روپے ہوگا

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا آئندہ مالی سال (2021-2022) کا بجٹ25ارب 98 کروڑ 24 لاکھ 14ہزار روپے ہوگا ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد پیر یا منگل کو اس کی باضابطہ منظوری دے کر نافذ کردیں گے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا

محکمہ فنانس کے ایم سی کے مطابق آئندہ سال سال ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں 5 ار ب10 لاکھ روپے حکومت سندھ سے ملنے کی توقع ہے کے ایم سی کا رواں سال (2020-2021) کا کل میزانیہ 24 ارب 84 کروڑ59 لاکھ86 ہزار روپے ہے

آئیندہ سال اخراجات کا کل تخمینہ25 ارب 97 کروڑ4 لاکھ67 ہزار روپے لگایا گیا ہےاس طرح یہ ایک کروڑ 19 لاکھ47 ہزار روپے کا سر پلس بجٹ ہو گاڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے علاوہ مزید ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب 45 کروڑ 18 لاکھ3 ہزار روپے بھی مختص کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین