• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام(ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان طبیعت ناساز ہونے پر مقامی ‏اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں،ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بہتری آئی ہے مولانا فضل الرحمان کو دو دن سے سخت بخار تھا جس کی وجہ سےا نہیں اسپتال داخل کیا گیا ، ان کی صحت اب بہت بہتر ہے،ابتدائی ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ڈاکٹرزکو شبہ ہے کہ انھیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے۔ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنہ پر مامور ہے۔

تازہ ترین