پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، گلوکار و میزبان آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اداکار دانش تیمور کا ڈریسنگ سینس پسند نہیں ہے۔
حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان آغا علی سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔
دورانِ گفتگو منیب بٹ نے آغا علی سے سوال کیا کہ ’وہ کونسا اداکار ہے جس کا ڈریسنگ سینس آپ کو بالکل پسند نہیں اور آپ جب بھی اُن کو دیکھتے ہیں تو آپ یہی کہتے ہیں کہ کسی ڈیزائنر سے دوستی کرلو؟‘
منیب بٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ ’مجھے دانش تیمور کا ڈریسنگ سینس پسند نہیں۔‘
آغا علی نے کہا کہ ’میں نے حال ہی میں دانش تیمور کا ایک پروگرام دیکھا جس میں وہ میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اس پروگرام میں مجھے اُن کی ڈریسنگ بالکل پسند نہیں آئی۔‘
میزبان نے کہا کہ ’میں دانش کو مشورہ دوں گا کہ وہ اُس پروگرام کے لیے اپنا اسٹائلسٹ تبدیل کرلیں۔‘
آغا علی نے مزید کہا کہ ’ویسے دانش تیمور کا ڈریسنگ سینس اچھا ہے لیکن اس پروگرام میں مجھے پسند نہیں آیا۔‘