• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا فیٹف نکات پر بولنا شرمناک ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا فیٹف گرے لسٹ سے متعلق معاملے پر کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کا فیٹف کی نئی شرائط پر تنقید کرنا شرمناک ہے۔

  انہوں نے کہا کہ 27 میں سے 26 شرائط پوری کرنے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ پر رکھنا حیرت انگیز ہے لیکن اس سے بھی زیادہ شرمناک بات بیگم صفدر اعوان کا اس پر تنقید کرنا ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ فیٹف کی پوری نہ ہونے والی واحد شرط منی لانڈرنگ اور اس سے جڑے قوانین سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل شریف کی لازوال، بے مثال اور تابناک کرپشن اور منی لانڈرنگ نے پاکستان کو اس نہج پہ پہنچایا۔

تازہ ترین