امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے صوبائی تعصبات پر مبنی سیاست کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے، لاپتا افراد کی بازیابی میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ جھوٹ اور دھوکا دہی ہے، میں پوچھتا ہوں حکمران سود اور ٹیکسز کی بھرمار سے کونسی فلاحی ریاست بنانے جارہے ہیں؟
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ صوبائی تعصبات پر مبنی سیاست قومی سلامتی کے لیےخطرہ ہے، شفاف و غیر جانبدارانہ الیکشن ہی بحرانوں کا واحد حل ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ قومی اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات ملک کی ضرورت ہیں۔