• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیٹف، کچھ قوتیں چاہتی ہیں پاکستان پر تلوار لٹکتی رہے، شاہ محمود


اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں چاہتی ہیں پاکستان پر فیٹف کی تلوار لٹکتی رہے،ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے 27میں سے 26نکات پر مکمل عملدرآمد کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

اس بات کا تعین کرنا ہوگا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا سیاسی؟ یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ اس فیٹف کو سیاسی مقاصد کے لیے تو استعمال نہیں کیا جارہا؟۔

پاکستان کو ’’گرے لسٹ‘‘ میں برقرار رکھنے کے فیصلے کے حوالے سے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ جہاں تک تکنیکی پہلوؤں کا تعلق ہے تو ہمیں 27 نکات دیے گئے اور وہ خود تسلیم کر رہے ہیں کہ 26 نکات پر ہم نے مکمل عملدرآمد کر لیا ہے۔

تازہ ترین