• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنڈ ملیر پکنک کیلئے جانیوالے کراچی کے 4 لڑکے حادثے میں جاں بحق




کنڈ ملیر پکنک منانے کے لیے جانے والے کراچی کے 4 لڑکے پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

اوتھل مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب کار کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکلوں میں سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے کار سوار کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اوتھل میں مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب کار کے ٹکر مارنے سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

1 شخص اسپتال منتقل کرنے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

چاروں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے، موٹر سائیکل سوار افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔

جاں بحق افراد کنڈ ملیر پکنک منانے کے لیے جا رہے تھے، کار سوار کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین