امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ صرف وزیراعظم نہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے، جن لوگوں کا بھی پاناما لیکس میں نام آیا ہےانہوں نے ٹیکس چوری کی۔
سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکمران کھاتے پیتے اور رہتے یہاں ہیں، پیسہ پاناما منتقل کرتے ہیں، افسوس ہے ابھی تک حکومت نے کمیشن نہیں بنایا، اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرکے حکومت وقت لینا چاہتی ہے۔