• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، 248 طالبان ہلاک

افغانستان میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔

جھڑپوں کی وجہ سے کابل میں مسلسل پانچویں روز بجلی کی فراہمی منقطع رہی۔

شر پسندوں نے تاجکستان سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو گزشتہ ہفتے تباہ کیا تھا۔

افغان وزارتِ دفاع کے مطابق جھڑپوں میں24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد طالبان مارے گئے۔

افغانستان کی پاور سپلائی یوٹیلیٹی کے ترجمان محمد ہاشم نے ترک خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ شر پسند عناصر نے گزشتہ ہفتے 2 پاور ٹرانسمیشن ٹاورز کو تباہ کر دیا تھا جن کی بعد میں مرمت کر دی گئی تھی۔

محمد ہاشم کے مطابق حکومت صوبے بغلان میں لڑائی کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کی کیبلز کو جوڑنے اور بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے میں ناکام رہی ہے۔

افغان وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کابل سمیت مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 248 طالبان ہلاک جبکہ 137 زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین