• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقع ہے افغان طالبان پاکستان کیخلاف TTP کو کام نہیں کرنے دینگے، شیخ رشید

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سزرمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، تاہم افغانستان سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے پاکستان کے جان و مال کو نقصان پہنچے ، انہوں نے کہا کہ توقع ہے افغان طالبان TTP کو پاکستان کیخلاف ایسا کوئی کام نہیں کرنے دینگے جس سے ہمیں نقصان ہو، افغان سرحد پر 88فیصد اور ایران بارڈر پر 46فیصد باڑ لگانے کا کام مکمل ہوچکا ۔ سیف سٹی کے تحت اسلام آباد پولیس کی نفری بڑھا رہے ہیں ، 5جولائی سے اسلام آباد میں ریسکیو 1122کی سروس شروع ہو جائے گی ، پاک افغان بارڈر پر 88 فیصد باڑ لگائی گئی ہے جس پر اگلے ماہ کام مکمل ہو جائے گا۔ ہفتہ کو پمز اسپتال اسلام آباد میں زخمی دو پولیس اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ بجٹ 30جون کو پاس ہو جائے گا، ہم 4یا 5جولائی سے ریسکیو 1122کا اجراء کرنے جارہے ہیں ،6گاڑیاں پہلے سے کھڑی ہیں 25گاڑیوں کا سکواڈ لا رہے ہیں۔

تازہ ترین