کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل اور وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں کیلئے چار ماہ طویل کوچنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ سیٹرڈے ویلفیئر گروپ اور کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسپیشل اور وہیل چیئرکوچنگ کیمپ کے دوران ہفتے میں دو بار دو گھنٹے کے سیشن میں شرکت کریں گے۔ تمام شرکاء کو کنوینس الاؤنسز دیا جائے گا۔ وہ کیمپ کے دوران دو ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے اور اختتامی تقریب میں شرکت کے سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔ علی منصور زیدی کیمپ ڈائریکٹ، محمد خالد رحمانی کیمپ کمانڈنٹ، عقیل شبیر اور عشرت زہرہ کوچز اور سرور حسین کیمپ کوآرڈی نیٹر ہوں گے۔