• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی میں پی پی کا جلسہ عام، بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی خطاب

لوٹن (نمائندہ جنگ)کوٹلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا جس سے بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی خطاب کیا اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، اس اجتماع میں ایک بڑی ریلی لوٹن کے لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ ، الخرج پی پی کے سابق صدر چوہدری محمد اقبال شیرازی، پی پی سعودی عرب کے سائیں چوہدری محمد مشتاق، پی پی کوٹلی کے چوہدری محمد صدیق، چوہدری خورشید اور دیگر کی قیادت میں شریک ہوئی۔، بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کو سوشل میڈیا کے ذریعہ لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ نے لوٹن میں اپنے عمائدین کو دکھایا، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ جلسہ عام میں عوام کا جم غفیر شریک ہے، اس موقع پر چوہدری محمد اقبال شیرازی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں پر جوش نعرے لگوائے۔
تازہ ترین