• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا، یہاں کے فنڈز یہیں خرچ ہونگے، شاہ محمود

ملتان(ایجنسیاں)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ فیٹف ایک ٹیکنیکل فورم ہے جسے بھارت سیاسی بنانے کی کوشش کررہاہے، افغانستان سے فورسزکے انخلاکے بعدوہاں پر افراتفری کا خدشہ ہے اوراس سے سب سے زیادہ افغانستان متاثر ہوگا‘پاکستان بھی اس کی زدمیں آسکتا ہے ‘بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکرکی طالبان سے ملاقات نہیں ہوئی۔ جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا اور یہاں کے فنڈزیہیں پر خرچ ہوں گے‘جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر کاکام رواں سال اگست کے پہلے ہفتے میں شروع کردیا جائے گا،ہمیں پوسٹ آفس نہیں بلکہ بااختیار افسران چاہئیں۔

تازہ ترین