• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز میں تیزی آنے کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، کئی ملکوں میں پہلے سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔

جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لئے دو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

ادھر اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کی عمر کے نو جوانوں کے لیے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی گئی۔

تازہ ترین